سینئر ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کو چیلنج دے دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کرے لیکن دوبارہ 9 مئی نہیں ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر کرے، جلسے کریں لیکن رنگ بازی اور شعبدے بازی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان جلسوں سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں رکے گا، نہ معیشت کو کوئی دھچکا لگے گا، بار بار جلسہ جلسہ کہہ کر یہ تاثر نہ دیں کہ انتظامیہ آپ کو جلسہ نہیں کرنے دے رہی، اُمید ہے کہ آپ اس بار جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسے کا واحد مقصد این آر او ہے، یہ این آر او چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد ایک ہی ہے کہ اڈیالہ کے مجرم کو معافی دلوائی جائے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کہتے ہیں کہ کرینیں لے کر آؤں گا! آپ اپنی پرفارمنس لے کر آئیں، عوام کے پیسوں سے اسلام آباد پر چڑھائی نہ کریں، سب سے زیادہ دہشت گردی اور بے امنی خیبر پختون خوا ہے، جلسے میں آ کر بڑھکیں مار کر آپ اپنی کارکردگی نہیں چھپا سکتے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کی شہداء سے کیا لڑائی ہے؟ کیا ناراضگی ہے؟ جب شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن آتا ہے آپ تب بھی شہداء کے گھر نہیں جاتے، سیدھی بات کریں کہ آپ جلسے کے ذریعے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close