عمران خان جیل سے کیسے باہر آئیں گے؟ علی محمد خان نے شرط بتا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی ہو گی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین کی حکمرانی ہو گی تو سب کے لیے قانون برابر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوابی کا جلسہ تاریخی تھا، کل کے پی، پنجاب، جی بی اور سندھ سے قافلے جلسے میں شرکت کیلئے نکل چکے۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کل کا جلسہ پُرامن ہو گا، پُرامن رہنا ہے، کسی کے اشتعال میں نہیں آنا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ملک کے دفاع کی خاطر ہمارا ہر ووٹر اور سپورٹر فرنٹ لائن کا سپاہی ہے، فوج کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارا سیاسی اختلاف اصولی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، عام انتخابات میں ڈاکا ڈالا گیا، ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، 8 فروری کو ملک کے بچوں کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close