مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

6 ستمبر کو خوارج کی مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش تھی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چاروں خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق علاقے میں کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close