اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی نہیں البتہ انفرادی اختلافات ہیں۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فیض حمید کے ساتھ بحیثیت انسان اور ڈی جی آئی ایس آئی ہزاروں لوگوں کا رابطہ رہا ہوگا، یہ کوئی کلیہ نہیں ہے کہ کسی جنرل سے سلام دعا یا سرکاری کام ہو تو وہ اس کے ساتھ ملوث ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے البتہ انفرادی اختلافات ہیں، ایک کمیٹی تشکیل پا رہی ہے، جو اختلافات کو حل کی طرف لے جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حتمی پیغام دیا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ کسی صورت ملتوی نہیں کرنا۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ہمارا ساتھ دینے کی کوئی خواہش نظر نہیں آرہی۔ مولانا اپنے سیاسی مفادات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ، ہماری خواہش ضرور ہے کہ مولانا صاحب گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں