صدر مملکت نے سندھ کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو 9 ستمبر کو ایوان صدر اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

صدر آصف علی زرداری ایوان صدر میں ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ارکان سے قانون سازی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close