چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا

اسلام آباد ( پی این آئی)صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے کیلئے تمام سیاستدان مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات ترک کرکے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔سوچنا چاہیے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کےلیے پارلیمان میں بات کی گئی، حالات کا تقاضہ ہے مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے۔ ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ون پوائنٹ ایجنڈا قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے، قومی اتفاق رائے کےلیے تمام سیاستدان مل کر اپنا کردارادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close