8 ستمبر کا جلسہ، تحریک انصاف کا پلان اے،بی اور سی منظر عام پر آ گیا

پشاور(پی این آئی )تحریک انصاف نے 8 ستمبر کےجلسے کیلیے پلان اے‘ بی اور سی تیار کر لیا ، اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے 8 ستمبر جلسے کے لیے طلب اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔”جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ 8ستمبر کا جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا بلکہ جلسے کے ہر ممکن انعقاد کیلیے پلان اے،بی اور سی تیارکرلیا گیا ہے ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس بار بھاری مشینری ایک دن قبل صوابی پہنچائی جائے گی، ایمبولینسز ،بلڈوزر ،کرین اور دیگر مشینری 7ستمبر کو صوابی پہنچائی جائے گی جبکہ ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو 1500سے 2 ہزار ورکرز نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close