حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات اٹھالیے،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی ہوگی،تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی،ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی،ہسپتالوں ،لیبارٹیریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہو سکے گی۔

وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے نوٹیفیکشن جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close