ایک اور سینئر پی ٹی آئی رہنما نے پی ٹی آئی حکومت میں جنرل فیض کے کردار کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی): ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے بعد دوسرے پارٹی رہنما عامر ڈوگر نے بھی ریٹائرڈ فوجی افسر سے تعلق رکھنے کو حق بجانب قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے یہ بھی اعتراف کر لیا کہ فیض حمید کا پی ٹی آئی حکومت میں ایک بڑا کردار رہا ہے۔عامر ڈوگر نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کیا جائے گا۔اس سے پہلے رؤف حسن نے اعتراف کیا تھا کہ فیض حمید اُن سمیت پارٹی کے کئی ارکان سے رابطوں میں تھے۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ فیض حمید کا تعلق علیک سلیک کی حد تک تھا ،

لیکن پارٹی کے دیگر ارکان کا ان کے ساتھ کس نوعیت کا تعلق تھا، وہ نہیں جانتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close