6 ستمبر کو عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے واضح کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یومِ دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے مبینہ طور پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کل کی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔تاہم وزارت اطلاعات نے اُس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے کر چھٹی کی تردید کردی۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 6 ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل کےحوالے سے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 1965ء کو جب دشمن بھارت نے بغیر اعلان کیے پاکستان پر حملہ کیا، اس دن پاک افواج کےدلیر اور جری جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا اور جذبہ حب الوطنی کے تحت بےدریغ لڑتے ہوئےدشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔یہ دن 1965ءکی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close