چیئرمین پی ٹی آئی نے فیض حمید کیخلاف کارروائی فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ساتھ پورا پاکستان ہے، پاک فوج کے اندر مضبوط احتساب کاطریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے ، فوج اپنے ملازمین کیخلاف جو کارروائی کرنا چاہتی ہے کرے۔بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ میری لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فیض حمید سے کبھی بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ آج پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل(ر) فیض حمید سے متعلق کہا کہ ریٹائرڈ افسر پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ذاتی مقاصدکیلئے مخصوص سیاسی عناصر کے ایماء پر قانون اور آئینی حدود وقیود سے تجاوز کیا، اگر کوئی شخص اپنی ذاتی حیثیت میں اپنے ذاتی فائدے کیلئے کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے،تو بغیر ثبوت اور شواہد کے اسے کسی اور شخص سے منسلک کرنا مناسب نہیں۔ان کاکہناتھا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل کیس ہے اس کے اپنے قانونی تقاضے ہیں،اس میں جو ضروری تفصیلات سمجھی جائیں گی،آگے بھی جو آئیں گی، اس سے وقتاً فوقتاً آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close