پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا تاہم نوٹیفکیشن میں 41 شرائط عائد کی گئی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط عائد کی گئی ہیں.

نوٹیفکیشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے نقشے جاری کیے گئے ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیے گئے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کردیا گیا.

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گاجلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، جلسے کی اجازت ہوگی لیکن کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے جبکہ آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہوں گے اور ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی.

اس سے قبل، اسلام آباد کی انتظامیہ نے سخت شرائط کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی، انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close