وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان اور معاشی حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، میں خود این او سی ہوں جلسہ کر کے رہیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے جلسہ ملتوی کیا تھا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی چاہتے ہیں کہ میں ان کا نام لوں، جس طرح میں نے انہیں کے پی ہاؤس سے نکالا تھا اب وہ مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ میں اُنہیں گورنر ہاؤس سے بھی ویسے ہی نکالوں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ یہ خود کیسے گورنرخیبر پختون خوا بنے اور بات میرے اعتماد کے ووٹ کی کر رہے ہیں، میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے علاوہ کچھ نہیں کرتا، وزارتوں میں ری شفلنگ بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر کی۔اُنہوں نے کہا کہ شکیل خان کو بانیٔ پی ٹی آئی کی بنائی گئی کمیٹی کی سفارش پر ہٹایا گیا، میں چھوٹے موٹے مسائل میں نہیں اُلجھتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں