کراچی(پی این آئی): سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
دو سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں اور عدالت آنا چھوڑ چکے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورت حال ہے۔
عدالت نے 2 شہریوں سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کو شوکاز جاری کیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ لاپتہ شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری بھی چار ہفتوں میں طلب کرلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں