سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو۔۔؟ عمران خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب یہ سپریم کورٹ پر حملہ کر رہے ہیں، صرف سپریم کورٹ ہی ایک شناخت بچی ہے اب یہ اسے تباہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو ہم ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ’چیف جسٹس نے ڈھائی ماہ سے نیب ترامیم اپیل کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، انتظار کیا جا رہا ہے کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو تو وہ فیصلہ سنائیں، نئی ترامیم کے باعث شہباز شریف کے چار اور نواز شریف کے پانچ ریفرنس فریز ہوئے، زرداری اور اس کے فرنٹ مینوں کے نو ریفرنس فریز ہوئے پڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے تین ملاقاتوں کے علاوہ سیل میں ہی رہتا ہوں، گرمی میں میرا سیل اوون بن جاتا ہے کبھی نہیں کہا کہ مشکل ہے، میری بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی صرف اس کی شکایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close