9 مئی کیس: وعدہ معاف گواہ تیار، بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف اتنے بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیارہیں کہ آپ کا بچنا ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیاپاکستان پرحملہ آورہےآپ توانکےآلہ کارلگ رہےہیں، امریکہ اور اسرائیل سے جوفنڈنگ آرہی ہےوہ شایداسی کام کیلئےہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کےحق میں فیصلہ نہ آئےتوگلےپڑجاتےہیں، آپ کوتھوڑی سی تکلیف ہوتوکہتےہیں فلاں ادارے نے اٹھالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کہتےہیں 9مئی کی ویڈیوز لیکر آئیں لوگ اندھےہیں، آپ نے پلاننگ کے تحت حملہ کیا آپ کیخلاف وعدہ معاف گواہ تیارہیں، اتنے بڑے بڑے وعدہ معاف گواہ تیارہیں کہ آپ کابچناناممکن ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج اتنی کمزورنہیں جوالزام تراشیاں کرکے دباؤ ڈال لیں گے، ہماری فوج تو ہندوستان سےنہیں ڈری آپ سےکیاڈرےگی۔انہوں نے کہا کہ اب بھی موقع ہے معافی مانگیں ،میں آپ کے ساتھ چلتا ہوں، وزیراعظم کی ضرورت نہیں پڑےگی میں آپ کو معافی دلاؤں گا۔رکن قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن پرچڑھائی کی آگ لگائی وہ آپ کے اپنے ہی لوگ ہیں، آپ لوگو ں نے شہدا کے وارث کے کلیجے پر چھری چلائی ہے، آپ اقتدارکی ہوس میں سب کچھ کیوں بھول گئے ہیں، آپ توبس کہتےہیں کہ آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے لیکن وزیراعظم بننے کیلئے پھانسی اور قیدیں کاٹناپڑتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close