دبئی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے سینئر رہنما سید سجاد حسین شاہ گزشتہ دنوں قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے-
انتقال کے وقت مرحوم کی عمر 77 برس تھی اور وہ کچھ عرصہ سے گلے کے مرض میں مبتلا تھے- ان کا انتقال پاکستان میں ہوا جہاں ان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں آبائی گاؤں شیخہ طاہر میں سپرد خاک کر دیا گیا-سید سجاد حسین شاہ دبئی/شارجہ میں ایک عرصہ تک بسلسلہ کاروبار موجود رہے-وہ کنسٹرکشن کے بزنس سے وابستہ تھے- مرحوم کی پیپلز پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جس کا اعتراف پیپلز پارٹی کے سبھی لیڈران کرتے ہیں- مرحوم سید سجاد حسین شاہ کے تعلقات پیپلز پارٹی کی ا علیٰ قیادت سے بھی رہے ہیں-وہ پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے-
سید سجاد حسین شاہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے تقی شاہ سے پارٹی کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں