اسلام آباد (پی این آئی )رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹر نثار ا حمدجٹ نےسردار اختر مینگل کے استعفے کی بڑی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا کہنا ہے کہ رجیم چینج کے وقت اختر مینگل اور دیگر ان کے دائیں موجود ہوتے تھے۔پی ڈی ایم ٹو میں وہ لوگ مائنس نظر آئے۔ اختر مینگل کو اپنے استعفے پر نظر ثانی کرنی ہوگی،وہ آئیں اور بلوچستان کا مقدمہ لڑیں۔پاکستان تحریک انصاف ان کے ساتھ سٹینڈ کرے گی،قومی اسمبلی میں بلیک آؤٹ ہونا عام بات ہے۔ اختر مینگل کا بڑا مقام ہے انہیں واپس آنا چاہیے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں چیف وہپ مسلم لیگ (ن ) قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی شرکت کی ۔
ڈاکٹر نثار ا حمدجٹ کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے وقت اختر مینگل اور دیگر ان کے دائیں موجود ہوتے تھے۔پی ڈی ایم ٹو میں وہ لوگ مائنس نظر آئے۔لاپتہ افراد کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا،پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ دیا ہے۔(ن) لیگ کا بہت غیر سنجیدہ رویہ ہے ، ہم تناؤ میں پھنسے ہوئے ہیں،( ن) لیگ سے براہ راست بات نہیں کرنا چاہتے۔ نواز شریف ووٹ کو عزت دو سے پیچھے ہٹ کر دکھی ہیں۔ جب تک ریزرو سیٹوں پر نظر ثانی پٹیشن کا فیصلہ نہیں آتا ججز کی تعداد نہ بڑھائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں