پارلیمنٹ نے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں قانون سازی کے لیے متعدد بلز پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہو سکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close