اپوزیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس شام 5 بجے طلب کر لیا گیا۔

اجلاس کی سربراہی الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن الائنس اجلاس میں سردار اختر مینگل نے شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد سردار اختر مینگل کے استعفے اور سیاسی جدوجہد پر مشاورت کرے گا۔اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد جلسے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے میں مشاورت کرے گا۔اجلاس میں شرکت کے لیےاپوزیشن اتحادی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close