لاہور (پی این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور پیپلزپارٹی کے شہادت اعوان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور شہادت اعوان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شہادت اعوان کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کے بولنے پر اعتراض کیا گیا، اس پر سیف اللہ ابڑو غصے میں آگئے اور شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار دے دیا۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ زیادہ بکواس کی تو کرسی اٹھا کر ماروں گا۔ تلخ کلامی پر شہادت اعوان قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں