پیپلزپارٹی نے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو مسترد کردیا

کراچی (پی این آئی)پیپلزپارٹی نے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو غیر قانونی قرار دےکر مسترد کردیا۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹرسسی پلیجوکا کہنا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو رد کرتے ہیں، ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو دانشوروں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی رد کیا ہے، وفاق کی جانب سے ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم والےفیصلےکی مذمت کرتے ہیں،ارسا ایکٹ میں ترمیم کے بعد صوبوں کا اختیار ختم ہوجائے گا،وزیراعظم اپنی پسند کے کسی بھی شخص کو کان سے پکڑ کر ارسا میں بٹھا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں میں پہلے ہی احساس محرومی ہے،وفاق سب کو ساتھ لیکر چلے، وفاق کو پانی، امن و امان اور وسائل کے حوالے سے انصاف بھرے فیصلے کرنے ہونگے، ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو غیر قانونی سمجھتی ہوں، یہ خطرناک عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close