پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ میں شدت، علیمہ خان میدان میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )بانی پی ٹی آئی کے جیل میں جانے کے بعد سب سے پہلا نقصان پی ٹی آئی کو جو ہوا وہ اس میں تقسیم کے عمل کا شروع ہونا تھا اور اب یہ تقسیم کا عمل پارٹی میں انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کی جانب بڑھ چکا ہے۔

ہر دوسرا پی ٹی آئی رہنما خود کو بانی پی ٹی آئی کے قریب سمجھتا ہے- جو بھی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں مل کر آتا ہے وہ میڈیا کے سامنے خود ساختہ باتیں کر دیتا ہے۔بظاہر لگ رہا تھا کہ پارٹی کے اندر قبضے کی جنگ شیر افضل مروت، گوہر خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز وغیرہ کے درمیان جاری ہے، کچھ حد تک اس بات سے انکار ممکن نہیں ہے مگر سیاسی مبصرین کے مطابق گو کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا اورحقائق سے یہ نظر آرہا ہے کہ علیمہ خان اب پی ٹی آئی کی قیادت سنبھالنا چاہتی ہیں یعنی پارٹی پر قبضے کی جنگ اصل میں علیمہ خان اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے- جس سے پارٹی کا شیرازہ مزید بکھرتا نظر آرہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور علیمہ خان کے حوالے سے تو سیاسی تجزیہ کار بھی اب کھل کر بات کر رہے ہیں اور مثالوں کے ساتھ ثابت کر رہے ہیں کہ بہن بھائی کے درمیان بظاہر سب ٹھیک نظر آنے والا حقیقتاً مختلف ہے – علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی قید کو استعمال کرنا چاہتی ہے – علیمہ خان اب پارٹی پر قبضے کی خواہش رکھتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو مہرے کے طور پر استعمال کرکے اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسے کی منسوخی اس کی واضح مثال ہے، جس طرح علیمہ خان جلسے کی منسوخی پر سیخ پا ہوئیں اور انہوں نے اس حوالے سے سخت بیانات بھی داغے، جو اس بات کے شواہد ہیں کہ علیمہ خان پوری طرح متحرک ہیں۔

علیمہ خان نے جلسہ منسوخ ہونے پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوسکیں۔ اپنے شدید رد عمل میں ان کا یہ بھی سوال تھا کہ اعظم سواتی کیوں صبح سویرے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کلئے گئے۔۔؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا۔۔؟ یہ پارٹی رہنما فیصلے خود کرتے ہیں اور ان کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔ یعنی وہ پارٹی کی قیادت کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close