پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کو جلسہ کہاں ہو گا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا 8 سمتبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 8 ستمبرکا جلسہ ترنول کےبجائےسنگجانی میں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) قیادت نے مکمل طورپر اتفاق کر لیا ہے،تحریک انصاف کی قیادت سنگجانی کےمقام کا اعلان آج یا کل تک کردےگی ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی ذرائع نے دی گئی معلومات میں مزید بتایا کہ سنگجانی کا مقام موٹرویز اورجی ٹی روڑ کے قریب ہونے کے باعث رکھا گیا ہے، پشاور سے آنے والے قافلوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنےمیں آسانی ہوگی، طے شدہ وقت کے مطابق لوگ جلسے کے بعد منتشر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close