پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کے جج سے گلے شکوے، کیا کہا؟

لاہور(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ،شاہ محمود قریشی نے جج خالد ارشد سے کہاکہ ہمیں گلہ ہے کہ آپ نے ہماری ضمانتوں پر فیصلہ نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں 9مئی تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، یاسمین راشد، عالیہ حمزہ عدالت پیش ہوئے،جج خالدارشد نے کہاکہ آج میں عدالت میں بطور جج نہیں بیٹھا ہوا، آج میں نے کیس صرف اگلی تاریخ کیلئے ملتوی کرنا ہے ۔

جج خالد ارشد نے کہاکہ اب میں نے میرٹ پر کوئی آرڈر نہیں کرنا، شاید کل اپناچارج چھوڑدوں،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں گلہ ہے کہ آپ نے ہماری ضمانتوں پر فیصلہ نہیں کیا، شاہ محمود نے جج خالد ارشدسے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ نئی ڈیوٹی پر جارہے ہیں، آپ کیلئے نیک خواہشات ہیں،ضمانت تو ہمارا حق ہے، ہم نے کونسا ملک سے بھاگ جانا ہے۔

عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور سماعت بغیرکارروائی 9ستمبر تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close