سابق وزیر اعظم کو اتحاد کی دعوت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود اچکزئی سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محمود اچکزئی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ دونوں رہنماؤں نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close