حکومت نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کیلئےایک مبارک دن ہے،مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پرآگئی،ملک میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ہو گئی ہے،مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا۔

وزیر اطلاعات نے جنوبی وزیرستان کےمختلف علاقوں میں نادرا دفاتر نہ ہونےکے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں نادراکے4سینٹرز کام کررہے ہیں،برمل اورمکین میں نادراسینٹرزسیکیورٹی حالات کی وجہ سے نہ کھولے جا سکے،سینٹرز کھولنے کیلئے اقدامات کریں گے.انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہےیہ موجودہ حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے،وزیرداخلہ سینیٹ میں باقاعدگی سے آتے ہیں ،یقین دہانی کراتا ہوں وزیرداخلہ اگلےاجلاس میں موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اوروفاق نےبجلی بلوں میں ریلیف دیا،باقی حکومتیں بھی دےسکتی تھیں،پنجاب حکومت نے پنجاب کے ساتھ اسلام آباد کے صارفین کو بھی ریلیف دیا،مڈل کلاس آدمی ہوں، میرا 60 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تھا جو میں نےاداکردیا،بند یا ضم ہونے والےاداروں کےملازمین کودوسرے اداروں میں منتقل کیاجائےگا،ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close