اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا اور دونوں ایوانوں کے پی ٹی آئی ارکان کو عدلیہ سے متعلق بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو زبانی و تحریری طورپرپارٹی پالیسی سےآگاہ کردیاگیا ہے اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سےمتعلق ارکان کواعتمادمیں لیاگیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہرخان نے بطور چیئرمین ممبران کوپارٹی فیصلے کے مطابق احکامات جاری کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں