پی ٹی آئی کا 8 ستمبر کا جلسہ، رانا ثناء اللہ نے بری خبر سنا دی

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے واضح اشارہ دیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔

نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازت دے گی۔ایک سوال پر رانا ثناء نے کہا کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کے لیے پنجاب یا وفاقی حکومت، کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔رانا ثناء نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close