پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز ذلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط کرنے کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔نیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ذلفی بخاری عدالت سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔اس میں استدعا کی گئی کہ ذلفی بخاری کی اسلام آباد میں 34 کنال اور اٹک میں 1300 کنال اراضی ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں