نواز شریف نے اخراجات میں کمی کا مشورہ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اخراجات میں کمی کریں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے ہدایت کی کہ ن لیگ کی دونوں حکومتیں اپنے اخراجات کا جائزہ لیں اور جہاں گنجائش نکلتی ہو نکالیں اور اسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کریں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کو بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات کی ہدایت بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close