عمر ایوب نے انٹرنیٹ کا گلا گھونٹنے کی وجہ کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ انٹرنیٹ کا گلا گھونٹ دیا گيا تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام نہ چلے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کئی افسران نہیں آئے ، افسران نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہے،کیا یہ بہانے کریں گے اور قومی اسمبلی کی رٹ کو قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پہلے بتایا گيا کہ 28 اگست تک انٹرنیٹ اسپیڈ ٹھیک ہو جائے گی، اب بتایا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ ویب سسٹم انسٹال کیا جا رہا ہے،

آئی ٹی کمیٹی میں غلط بیانی کی گئیعمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارے میں آپ کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے پھر کوئٹہ پریس کلب میں پابندی کیوں لگائی گئی ہے؟ بلوچستان میں مایوسی پھیل رہی ہے جو کہ خوف ناک بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں