22اگست کا جلسہ منسوخ کرنے پر شیر افضل مروت ایک بار پھر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے 22 اگست کا جلسہ مؤخر کروانے کی درخواست کرنے والوں کو اگر لگتا ہے کہ انہیں اس نیکی کا صلہ ملے گا تو یہ اُن کا غلط خیال ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اگست کو جلسہ منسوخ ہونے پر کارکن ناراض ہیں، گالیاں دے رہے ہیں، جلسے کو منسوخ کرنے کا بھاری نقصان ہوا۔8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی کوشش ہم 23 مارچ سے کر رہے ہیں لیکن جلسہ نہیں ہونے دیا جا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close