گوجرانوالہ (پی این آئی) این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے 12 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کر دیے جانے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے ایک اور جیتی ہوئی نشست چھن گئی، این اے 79 میں 8 فروری کو 4 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہارنے والے ن لیگی امیدوار کو الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دے دیا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر کی جانے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 12 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے جانے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت شکست میں بدل گئی۔
این اے 79 میں دھاندلی کی انتہاء کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے احسان اللہ ورک کے 104023 ووٹوں میں سے 12000 ووٹوں ریجیکٹ کر کے انہیں ہرا دیا گیا۔ ساڑھے 6 ماہ میں مسترد ووٹوں کی تعداد میں 14545 کا اضافہ ہوا اور 11ہزار442 ووٹ صرف احسان اللہ ورک کے مسترد ہوئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دوبارہ گنتی والے تمام حلقوں میں ایک پیٹرن واضح ہے، مسترد ووٹوں کی تعداد میں اضافہ اور تحریک انصاف کے ووٹوں میں کمی دیکھی جاسکتا ہے، این اے 79 گوجرانوالہ میں بھی وہی پیٹرن ہے جو این اے 81، این اے 154 میں نظر آیا۔ مسترد ووٹ 9300 سے بڑھ کر 23 ہزار ہو گئے، تحریک انصاف کے احسان اللہ ورک کے ووٹ ایک لاکھ 4 ہزار سے کم ہو کر 92 ہزار ہو گئے اور بدترین دھاندلی کر کے یہ سیٹ بھی مسلم لیگ ن کو دے دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں