لیگی رہنما کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کی تبدیلی سے متعلق بڑا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ آج بھی کوئی تفتیشی افسر بانی پی ٹی آئی کے سیل میں جائے تو کوکین اور ہیروئن مل جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو سپلائی کا الزام ثابت ہونے پر تبدیل کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے حنیف عباسی کی یہ گفتگو اسمبلی کارروائی سے حذف کردی۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ورکر جیل میں چیخیں مارے تو اسے سیاست سے دستبردار ہوجانا چاہیے، ڈیمانڈ کی جاتی ہے کہ ناشتہ اسلام آباد ہوٹل سے لایا جائے، جیل میں تمام قیدیوں کو وہ سہولتیں دی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو میسر ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آج جیل میں سہولتوں کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہیں، یہ کیسی جیل ہے جس میں دیسی مرغی، ٹریڈ مل بھی ہے، نوے میٹر لمبی بیرک میں رہائش ہے، اسلام آباد کے ایک خاص ہوٹل سے ناشتہ جاتا ہے، یہ جیل ہے اسے ماسی ویڑہ نہ بنائیں۔حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پاکستان سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے شور شرابہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close