تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، اسلام آباد جلسے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے8ستمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 8ستمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جلسہ کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 15ستمبر لاہور جلسہ عید میلادالنبیﷺ کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف 22ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 15ستمبر کو ملک بھر میں عیدمیلادالنبیﷺ تقاریب منعقد کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close