نیب نے اربوں روپے کی ریکوریاں کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے

اسلام آباد (پی این آئی)قومی احتساب بیورو نے رواں سال جنوری سے جولائی تک 7 ارب 8 کروڑسے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی۔

اعلامیے کے مطابق نیب بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرکے بھاری رقوم برآمد کرچکا ہے،نیب نے 2 ارب 13 کروڑسے زائد رقم وفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائی جبکہ 25 کروڑ 98 لاکھ سے زائد رقم حکومت سندھ کے خزانے میں جمع کرائی۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے 13 کروڑ 66 لاکھ سےزائد رقم حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کرائی، ایک کروڑ 34لاکھ سے زائد رقم حکومت کے پی کے خزانے میں جمع کرائی گئی۔اعلامیے کے مطابق عوام کو دھوکا دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 متاثرین کو 4 ارب سے زائد رقم تقسیم کی گئی، نیب نے مختلف تحقیقات، پلی بارگینزکے ذریعے رقوم اکٹھی کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close