بلاول بھٹو کی جانب سے عمران خان کو سیاسی اتحاد کی دعوت دیے جانے کا انکشاف

گوجرانوالہ (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے عمران خان کو اتحاد کی دعوت دی تاہم عمران خان نہیں مانے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا سب سےبڑامسئلہ مہنگائی ہے، میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کےساتھ ہوں، ساری جماعتیں اس وقت پریشان ہیں کہ اس مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے،ابھی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ عوام کو ریلیف دے سکیں،حکومت اگر مزید ریلیف کا اعلان کرتی ہے تو آئی ایم ایف سامنے کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پھر دہشتگردی کا شکار ہے ، کچھ سیاست دانوں کی جانب سے دہشتگردی کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دیے گئے ہیں، جو دہشتگردی میں انسانی جانوں کا ضیاء کرتے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں،آج صرف حکومت کو دہشگردوں کےخلاف صرف ٹارگٹ آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین نے بانی پی ٹی آئی کو کہا آئو مل کر ملک کو لے کر آگے چلیں پر وہ نہیں مانے،خیبر پختونخواہ میں بانی پی ٹی آئی کی 10 سال سے حکومت ہے بتائو عوام کو کیا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close