محمد زبیر نے ن لیگ کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سابق گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگے گئی تو ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں،پہلے پھینٹا کھایا، جیلوں میں گئے اور پھر اسی چوائس پر حکومت میں آگئے۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سندھ میں گراس روٹ لیول تک توجہ نہیں دی۔ سندھ میں اینٹی پی پی ووٹ ہوتا ہے جو دوسری جماعتیں لے لیتی ہیں، اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں کوئی دوسری پارٹی نہیں ہے۔ انتخابی مہم میں اندرون سندھ ن لیگ کا ایک جلسہ تک نہیں ہوا۔ محمد زبیر نے کہا کہ 30سال سویلین بالادستی کی سیاست کی اب اقتدار کی سیاست اپنا لی۔ن لیگ نے ایسی ہی سیاست کرنی تھی تو پھر 2018میں سمجھوتہ ہی کرلیتے، ملک میں جمہوریت آگے گئی تو ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔ پہلے پھینٹا کھایا، جیلوں میں گئے اور پھر اسی چوائس پر حکومت میں آگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close