گزشتہ رات گئے کونسی اہم شخصیت اڈیالہ جیل پہنچ گئی؟ تہلکہ خیز خبر

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر رات گئے دورہ کرنے کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئے۔دورے کے موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل عملے سے بات چیت کی۔

 

انہوں نے جیل حکام سے قیدیوں، زیرِ سماعت مقدمات، جیل میں انٹرنیٹ، وائی فائی، موبائل فون سروس اور دیگر آلات سے متعلق بھی بریفنگ لی۔واضح رہے کہ تین نئے افسران علی امیر شاہ، عامر فیاض بھٹی اور جماعت علی کو اڈیالا جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

 

علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل، عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن اور جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں