اہم شخصیت عہدے سے فارغ

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل کوآرڈینیٹر برائے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) محمد طاہر رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر رائے دو سال سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔طاہر رائے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رائے طاہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close