حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کی خبروں پر عمر ایوب کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا ہے کہ حماداظہر قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں شبلی فراز صاحب اور میں نے شرکت کی، خان صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنرل سیکرٹری پنجاب/قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب نے مزید زور دیا کہ انہوں نے آج پہلے میڈیا پر واضح کر دیا تھا کہ روپوش قیادت کو روپوش رہنا چاہیے جن میں حماد اظہر بھی شامل ہیں، کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ افراد نہیں بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں