اسلام آباد(پی این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی طرف سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےلیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
ایوان صدر میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیے جانے کی تقریب منقعد ہوئی، جس کے بعد صدر مملکت سے چیمپئن ایتھلیٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سراہا۔اس دوران صدر مملکت نے ارشد ندیم کےلیے اپنی جانب سے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سرفخر سے بلند کیا، پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصاً سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے، سندھ حکومت کو پی ایس بی انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں