اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائیز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے کو بڑی خوشخبری مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائیز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہےکی کم از کم تنخواہ کو 32 ہزار روپے ما ہانہ سے بڑھا کر37ہزار رو پے کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔”جنگ ” کے مطابق اس کا اطلاق سول پوسٹس پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائیز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائیر کیے جانے والے (Contingent )سٹاف پر بھی ہوگا۔ جن ملازمین کی مجموعی تنخواہ 37 ہز ار روپے سے کم ہے انہیں سپیشل الا ؤ نس دے کر یہ فرق پورا کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں