کارساز کار حادثہ ، ملزمہ نتاشا کے شوہر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ نےکارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے شوہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ کے شوہر کی7 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی ہے۔ملزمہ کے شوہر کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے شوہر کا سارے واقعے سےکوئی تعلق نہیں ہے، ملزمہ جیل میں ہے، میرے موکل کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزمہ کے شوہرکو 50 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

خیال رہےکہ کراچی میں کارساز روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونےکا واقعہ 19 اگست کو پیش آیا تھا، گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے زور سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close