دوران سفر ویڈیو بنانے اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی): قومی ائیرلائن پی آئی اے نے دوران پرواز موبائل پر فوٹوگرافی اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے ابتدائی آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران دیگر مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

قومی ائیرلائن کے ذرائع کے مطابق یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹوگرافی اور ویڈیوز بنانے پر لگائی گئی پابندی کے اعلانات پرواز کے دوران بھی کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close