اڈیالہ جیل میں 3 نئے افسر تعینات، کس کو کیا زمہ داری ملی؟

راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت تین نئے افسران کو تعینات کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق علی امیر شاہ کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عامر فیاض بھٹی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں افسران کو محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو 14 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا اور ان کی جگہ طاہر صدیق شاہ کو اڈیالہ جیل کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبہے میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے، افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، محمد اکرم کے 2 اردلی، 3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close