قومی اسمبلی کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گی

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر این اے 79 میں ووٹوں کی آج دوبارہ گنتی کی جائے گی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی قائدِ اعظم ڈویژنل پبلک اسکول میں ہو گی۔این اے 79 میں سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے آج دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔دونوں امیدواروں کے حامی ڈی پی ایس اسکول کے باہر موجود ہیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ این اے 79 سے آزاد امیدوار احسان وِرک 104023 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔دوسری جانب ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر نے 99635 ووٹ حاصل کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close