حکومت کو لانگ مارچ کی دہمکی دے دی گئی

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت دھرنا معاہدے پر عمل کرے ورنہ لانگ مارچ ہو گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہڑتال کامیاب ہوئی، تاجر اور عوام کامیاب ہوئے حکومت ناکام ہوئی ہے، حافظ نعیم نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کروا کر حکومت کو وارننگ دی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہوگا ورنہ حکومت کو گھر جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کی آڑ میں دہشت گردی بلوچستان دشمنی ہے، کوئی قوم پرست،کوئی دہشت گرد قومی وحدت کو نہیں توڑ سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close