پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو گرفتارکر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فہیم خان نے خانہ کعبہ کے سامنے 9 مئی سے متعلق ویڈیو بنائی تھی۔پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی ایما پر سابق ایم این اے فہیم خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close